اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ،اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی، فیصل واوڈا
اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا، اب ہم پانی چوروں کونہیں چھوڑیں گے، میئر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈ خود پانی کے سب سے بڑے چور ہیں اب ہم خود پانی کے جعلی ہائیڈرینٹس گرائیں گے، کوئی ساتھ دے یانہ دے،ہمیں اپناکام کرنا،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:05
(جاری ہے)
وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہواہوں،لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو،ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرناہے،پانی دینا صوبے کا کام ہے انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پربات کروں تو یہ چھت سے لگ جاتے تھے،پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے ہیں،اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،آج تک جو میرے دماغ میں آیاہوا ہے وہ ہوا ہے،اٹھارویں ترمیمم سے متعلق میرا ذاتی موقف ہے، اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی،انہوں نے کہاکہ ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا،عوام کے لیے ہروہ کام کروں گا جوان کی سہولت کے لیے ناگزیرہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج میری سالگرہ ہے حلقے کے عوام کے ساتھ منانے آیا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا دوران خطاب مئیر کراچی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے پر کوئی چوری کریگا تو میں بولونگا، بلدیہ میرا گھر ہے،مئیر کراچی میرے گھر آکر لوگوں کو ورغلا کر گیا ،میں بلدیہ کے لوگوں کو میئر کراچی کے گھر لے کر جاونگا،مئیر کراچی نے جس پلاٹ کی چوری کی ہے اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ،نیب ان سب کو پکڑے گی جو چور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اندر خالد مقبول صدیقی ایک شریف ایماندار آدمی ہیں،انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے حکومت انکے ساتھ ہے،ایم کیو ایم سے الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ چوری ہٹ دھرمی بدمعاشی برداشت کی جائے گی.چوری کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا .انہوں نے کہاکہ میں ایک عام پاکستانی ہوں عام پاکستانی کی طاقت وزیراعظم سیزیادہ ہے،واٹرٹینکرمافیا یہاں سے ہی پانی لیکر بیچ رہاہیپانی کا کچھ بحران پیدا کردہ بھی ہیپانی کی چوری میں سیاستدان اور وڈیرے ملوث ہیں،میں پانی چور وڈیروں کو پیاسا ماردونگا اندرون سندھ کے عوام اور کراچی کے عوام کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دونگا،بغیر پیسوں کیمسئلوں کا حل بھی دونگا،پانی کس طرح چوری ہورہا ہے میرے پاس شواہد ا?گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو وفاقی حکومت بلائے تو کہتے ہیں مصروف ہوں، ان کے خلاف تو میں قانونی کارروائی کراؤنگا،غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں ہمیں اسلام آباد میں معلوم ہے ایم ڈی کیا کر رہا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ اور مئیر کراچی چور ہیں،مئیر کراچی ن لیگ کے ساتھ مل کر میرے حلقہ میں آدھے کلومیٹر کی سڑک بنا کر عوام کو ورغلا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار