گرفتاری کی کوئی پروا نہیں ، بیوی ، بیٹیوں اور بہو کو ساڑھے سات گھنٹے تک گھر میں یرغمال بناکر تذلیل کی گئی جو ناقابل برداشت ہے،آغا سراج
چھاپہ مارنے والے اگر میری موجودگی میں گھر آتے اور میری فیملی کی بے عزتی کرتے تو انہیں پتہ چل جاتا کہ وہ کس کے گھر آئے ہیں،میں کوئی دہشت گرد یا مفرور ملزم نہیں تھا ، نہ کہیں فرار یا روپوش ہوا تھا،میرا تعلق درانی قبیلے سے ہے ، سندھ اسمبلی میں روداد سنادی ،سپیکرسندھ اسمبلی
جمعہ 22 فروری 2019 22:57
(جاری ہے)
اس موقع پر بہت زیادہ جذباتی ہوکر روپڑے۔انہوں نے ایوان میں موجود تمام ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ میری گرفتاری کا نہیں بلکہ اس نشست کے تقدس اور حرمت کا ہے جس پر میں بیٹھا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی پر حملہ کیا گیا ہے،آج جو کچھ میرے اور میری فیملی کے ساتھ کیا گیا ہے وہ کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم اسپیکر اور اسکی فیملی کا کیا حشر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد ایک تقریب میں شرکت کے لئے گیا تھا جہاں سے بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کرلیا گیا۔یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ماضی میں بھی ہم جیلوں میں جاتے رہے ہیں ایسا سلوک تو مشرف کے دور میں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی نیا پاکستان ہی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم خاندانی اور شریف لوگ ہیں، پاکستان کے لئے میرے خاندان کی بڑی قربانیاں ہیں، میں نہ کوئی دہشت گرد ہوں نہ کہیں روپوش یا فرار ہوا تھا پھر ایسا سلوک کیو ں کیا گیا۔ سندھ میںیہ غلط روایت ڈالی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی اورگھر کی خواتین کو ساڑھے سات گھنٹے تک اسلحہ کے زور پر یرغمال بنائے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں، نیب کو 1985سے لیکر اب تک کا تمام ریکارڈ دیدیا تھا اس کے باوجود یہ سلوک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کا منتخب اسپیکر ہوں کوئی سزا یافتہ مجرم نہیں بلکہ صرف ملزم ہوں۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے کہا کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور یہ پتہ چلائیں کہ یہ غیرقانونی کام کرنے والے نیب کے کون سے افسران یا عملے کے ارکان تھے اور ان کی تفصیلات اس ایوان کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کیا ہمیں پھانسی پر چڑھائیں گے ہم ڈرنے والے نہیں میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا جانثار ہوں، ہم بموں اور گنوں سے نہیں ڈرے تو ان کی چھوٹی چھوٹی بندوقوں سے کیا ڈریں گے۔انہوں کہا کہ پوری دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ سندھ اسمبلی کے کسٹوڈین کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ آغا سراج کے انتہائی جذباتی خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار