متاثرین عمران کی اے پی سی بے مقصد رہی ،خرم شیر زمان

عوام کو بتائیں گے کہ کس طرح پی پی نے سندھ کو برباد کیا ہے،رہنما پی ٹی آئی

پیر 21 ستمبر 2020 21:46

متاثرین عمران کی اے پی سی بے مقصد رہی ،خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے متاثرین عمران خان کیااے پی سی بے مقصد رہی ،اب عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔پاکستان کی عوام کو کچھ باتیں یاد دلانا چاہتے ہیں۔زرداری نے فرمایا تھا کہ نواز شریف قومی چور ہے۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ زرداری قومی چور ہے۔یہ پہلے ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے۔زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ہوتی تھی۔ ان کی تیاری پاکستان کے خلاف تحریک کی ہے۔بلاول اس تحریک کو لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو کیوں نہیں لیکر جاتے۔شہباز شریف کو بلائیں اور نوابشاہ سے اس تحریک کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

دیکھیں کہ نوابشاہ کے لوگ کیسے تڑپ رہے ہیں۔

تھر کے بچے بھوک مررہے ہیں ان کے لیے تحریک چلائیں۔مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر کو سندھ لے آئیں اور انہیں دکھائیں سندھ کی کیا حالت ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدور سبحان علی ساحل، کیپٹن (ر) رضوان خان، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل اور دیگر موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔

اس ملک کو عمران خان مقبولیت کی طرف لیکر جارہے ہیں۔ان سارے چوروں کو اکٹھا ہونا ضروری تھا۔ان سب کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ان سب نے ملکر قومی اسمبلی میں پاکستان کے خلاف ووٹ دیا۔یہ وہ جماعتیں ہیں جو اس ملک کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ہم دو نمبر سیاستدان نہیں۔آپ نے اس ملک کو دو نمبر سیاست سکھائی ہے۔آپ نے لوگوں کے ذہنوں میں دو نمبر سیاست ڈالی۔

سب کو شرم آنی چاہیے جو اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔فوج کو تنقید نشانہ بنانے والے شرم کریں آج ہر مشکل میں فوج کام آرہی ہے۔کوئی زلزلہ سیلاب پانی جو بھی آئے فوج سب سے پہلے کھڑی ہوتی ہے۔فوج ہمارا ادارہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ان سارے چوروں کا مقصد صرف ملک کو لوٹنا ہے۔پاکستان کی عوام ان کو پہچان چکی ہے۔ہمارا ایجنڈا پاکستان کو غربت سے باہر نکلنا ہے مدینہ کی ریاست بنانی ہے۔

عذرا پیچوہو کیوں ناکام ہوئی ہیلتھ میں۔ زرداری صاحب اپنے وزراء سے پوچھیں کہ ان کی ملکیت کتنی ہے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی میں اداروں کے خلاف الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔اپوزیشن کی یہ تحریک ناکام ہوگی۔مولانا نے صرف مدرسے کے بچوں کو استعمال کرنا ہے۔پاکستان کی قوم ان کے مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔سندھ میں پی پی کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔پی پی کے نام کے آگے ’’ز‘‘ لگایا جائے گا یعنی زرداری پارٹی۔سندھ کی عوام کو بتائیں گے کہ کس طرح پی پی نے سندھ کو برباد کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں