عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اسکو چھڑوانا کوئی بڑی بات نہیں حکمران بس غلامی چھوڑدیں عافیہ صدیقی رہا ہوجائے گی،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

عالمی قوتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور موم بتی مافیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ہماری بہن کس جرم کی سزا کاٹ رہی ہے، علامہ رضی حسینی

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی اورعافیہ موومنٹ کی ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی قید کاٹ رہی ہے ،عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اسکو چھڑوانا کوئی بڑی بات نہیں حکمران بس غلامی چھوڑدیں عافیہ صدیقی رہا ہوجائے گی، عالمی قوتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور موم بتی مافیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ہماری بہن کس جرم کی سزا کاٹ رہی ہے گزشتہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدے سن سن کر کان پک گئے مگر ہمیں آج تک کوئی سنجیدہ کوشش ہوتی دکھائی نہیں دی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان سول سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب تا گورنر ہاس ہونے والی عافیہ حقوق پرامن مارچ کے شرکااور تحریک لبیک پاکستان کراچی کے تحت پریسں کلب کراچی کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ رضی حسینی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی کا وعدہ کیا تھا وہ کب وفا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد شروع کردی ہے عالمی قوتیں امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیکر بے گناہ و بے قصور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں تاکہ یہ محسوس ہو کہ انسانی حقوق مسلمانوں کے حق میں استعمال ہوتے ہیں علامہ رضی حسینی نے کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کو انتخابی منشور کا حصہ بنانے والوں سے عوام جواب چاہتے ہیں،حکمرانوں کے انتخابی منشور کی عمارت ہی عوامی مسائل کے حل پر تعمیر کی گئی تھی انہیں بھی اب ڈاکٹر عافیہ یاد نہیں ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر 2010 یوم قتل انصاف اورتاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب امریکہ نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں اور پاکستان کی بیٹی عافیہ کوبغیر کسی ثبوت و شواہدکے چھیاسی سال کی سزا دے دی۔

اس دن انسانیت کے ضمیر کا مقدمہ شروع ہوا جس میں انسانیت ہار رہی ہے۔ یہ وہ سیاہ دن ہے جب پاکستانی حکمرانوں نے اپنی غیرت کا سودا کیا اور مجرمانہ خاموشی قائم رکھی۔اور اب دس سا ل کے بعد بھی خاموش ہیں۔ عافیہ جس جیل میں ہے آج وہ امریکہ کی بد ترین جیل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ پاکستانی قوم کی بیٹی روزانسانیت سوز مظالم سہہ رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے آج اس پر امن انسانی حقوق مارچ کے توسط سے پوری قوم اپیل کر رہی ہے کہ اس بار اقوام متحدہ کی کی جنرل اسمبلی اور امریکی صدر سے ہونے والی میٹنگ میں اپنی قوم کی بیٹی عافیہ کے لئے آواز اٹھائیں اور ایک غیرت مند لیڈر کی طرح اسے وطن واپس لائیں ۔

اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار،پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما شمشاد صدیقی، سابق ایم پی اے نائلہ منیر، سابق ایم این اے فوزیہ حمید اور فوزیہ طیب، پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کمال احمد، ہومین رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین، شہری تنظیم پاکستان صدر رضوان شمس، ہم ہیں شاہین فاو نڈیشن کے چیئرمین عمادالدین،مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے ناظم دانش کمال، کراچی کے ناظم عادل انصاری ، جوائننگ ہینڈز کی چیئرپرسن سبین میمن، محبان کراچی سوشل تنظیم کے صدر حافظ محمد ارشد، پاکستان کنزرویٹیو پارٹی کراچی کے صدر کمال احمد، سوشل اسٹوڈنٹس فورم، لااینڈ جرنلسٹ گروپ، ابوہریرہ ویلفیئر ٹرسٹ، متحدہ علماء، محاذ، علماء، کونسل آف کراچی،عالمی حمدو نعت کونسل، غریب اتحاد پارٹی، اومیپ ریسرچرز، معاخس اکیڈمک پارک سرجانی ٹاو ن، الرحمان اکیڈمی م سرجانی، آکسفورڈ گرامر اسکول سرجانی، پرنس گرامر اسکول نارتھ کراچی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان اپنا مثبت اور فوری کردار ادا کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں