سینیٹ انتخابات میں ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، گورنرسندھ

یہ دیوانے کا خواب ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ کی 10 نشستیں جیتے ،، عمران اسماعیل

ہفتہ 27 فروری 2021 23:33

سینیٹ انتخابات میں ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے سینیٹ انتخابات 2021کے لیے ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، یہ دیوانے کا خواب ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ کی 10 نشستیں جیتے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ ہر ماہ بعد پارلیمنٹرینز کو بلاتا ہوں اور مسائل سنتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بلا کر ظہرانہ دیتا ہوں اس کا سینیٹ الیکشن سے تعلق نہیں، ظہرانے کے دوران جب سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی تو میں اٹھ کر چلا گیا تھا۔

گورنر سندھ نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن کا کوئی خط آیا تو جواب دے دوں گا۔عمران اسماعیل نے کہاکہ لیاقت جتوئی کو الزامات لگانے پر نوٹس آگیا ہے، اس کا انہیں جواب دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کر رہے تھے، وزیراعظم نے پارلیمانی بورڈ سے مشورے کے بعد فیصلے کیے۔انہوں نے کہاکہ لیاقت جتوئی نے جو پیسوں والی بات کی ان کو ثابت کرنا پڑے گی۔

جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں پر صرف افسوس ہوتا ہے۔سیف اللہ ابڑو سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نے 2018 میں پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، یہ ان سب سے پہلے پی ٹی آئی میں آئے۔انھوں نے سندھ میں پی ٹی آئی ایڈوائزری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایڈوائزری کونسل کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی میں سندھ ایڈوائزی کونسل نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔میرا کسی ضمنی الیکشن سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔یہ دیوانے کا خواب ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سے 10سیٹیں جیتے۔ہمارا کوئی ایک رکن بھی نہیں بکے گا۔انھوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی ہی متحدہ قومی موومنٹ ممبران سے متعلق بتاسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں