پی ایس پی نے سندھ لوکل باڈی بل سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لوکل باڈی ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 7،8،32 اور 140 اے کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں موقف
بدھ 1 دسمبر 2021 15:45
(جاری ہے)
جس میں وزیراعلی کو گٹر کا انچارج بنایا گیا تھا، یہ ایسی ہی تھا جیسے چور کا نگران بنا دیا جائے۔
ایم کیو ایم نے اقتدار میں ہوتے ہیں دو ہزار تیرہ کو قانون بنایا۔ نومبر دو ہزار 2014 تک ایم کیو ایم اقتدار میں رہی۔ اس شہر کے ٹھیکے داروں نے شہر کو تباہ کیا۔ پیپلز پارٹی کو خون منہ لگ گیا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج عدالت سے التجا کی ہے گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی نے ایسا بل پاس کیا ہے جسے ہم عوام دشمن سمجھتے ہیں۔ یہ بل آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ جمہوریت کے نام پر کالا داغ ہے۔ اگر یہ بل ایکٹ بن گیا لاگو ہوگیا تو پھر ایک ایسا طوفان پربا ہوگا کہ ملک کی نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے جینے کا حق چھیننے گے، مہنگائی کا بم گرائیں پانی نہیں دیں گے۔ کوئی قانون ہاتھ لے گا تو ایسے گرفتار کرنے آجائیں گے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت لوگوں کو دہشت گرد بنا رہی ہے۔ اس ملک کی قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔جب لوگوں کو پانی نہیں دوگے، کچرا نہیں اٹھاؤ گے رات کو گیس اور دن میں پانی نہیں دو گے بنیادء ضروریات نہیں دو گے تو کیا ہوگا۔ تین لوگوں نے حال میں خودکشی کرلی، آپ کیا سمجھتے ہیں تین کروڑ لوگ خود کشی کرلیں گے؟ پڑھا لکھا نوجوان اس نظام کی زیادتیوں کا شکار ہو کر خود کشی کرپا ہے۔ اگر نوجوانوں نے یہ فیصلہ کرلیا کہ مرنے کیلئے تیار ہیں مگر حکمرانوں کو مار کے کریں گے۔ پھر کیا ہوگا ؟ آپ لوگ آجائیں گی انہیں پکڑنے کیلئے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی انہیں دہشت گردی بنارہی ہے تو کوءء روکنے والا نہیں ہے۔ حکومت پیپلز پارٹی جیسا کام کرے گء تو سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے۔ یہ حکومت ریاست کے خلاف کام کررہی ہے۔ یہاں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا چھہ سال پہلے ہم نے دہشت گردی رکوائی۔ چند دن پہلے جو خود کشی ہوئی ہے اس کا خون حکمرانوں پر ہے۔ بلدیاتی قانون میں ترمیم کردی گئی ہے۔ وزیر اعلی گٹر اور پانی کا انچارج ہے۔ ماسٹر پلان کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت کردیا گیا ہے۔ شہر کی رکھوالی کرنے والی نام نہاد جماعت ایم کیو ایم 2013 میں پیپلز پارٹی کے اتحادی تھے۔ ایم کیو ایم نے کوئی احتجاج نہیں کیا کوئی اسمبلی سے باہر نہیں آیا۔ اب صحت ، ریونیو اور تعلیم سب کچھ سٹی گورنمنٹ سے سندھ حکومت کو دے دیا گیا۔ جہاں سینیٹر بکتا ہو تو یو ناظم یا کونسلر نہیں بک سکتا ؟؟ جس کے پاس دو کروڑ روپے ہوں گے وہ اقتدار حاصل کرلے گا۔ کراچی اور شہری علاقوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ اس ظلم و ذیادتی کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام جماعتوں کو کہتا ہوں ساتھ دیں آواز اٹھائیں۔ ریاست کے اداروں کو آواز لگاتا ہوں کہ سندھ کیا آصف زرداری کی جاگیر ہے ؟ آئین کی خلاف ورزی پر مبنی قانون بنارہے ہیں۔ آئین کو تہس نہا کردیا ہے ارباب اختیار اس زیادتی کو روکیں۔ مقامی حکومتوں کا نظام ٹھیک طریقے سے لاگو ہوجائے لوگوں کے بنیادء مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ بلدیاتی نظام میں تمام اکائیوں کو نمائندگی ملتی ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ کے ایم سی کے تحت کئی اسپتال ، درجنوں میڈیکل سینٹرز تھے جو صوبائی حکومت نے لے لیے۔ جو کام کشمیر میں مودی نے نہیں کیا وہ کراچی والوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کررہی ہے۔ جیتے جاگتے تین کروڑ انسانوں کو دیوار سے لگارہے ہو۔ خود کش کرنے والوں سے کہتا ہوں نوجوانوں جان دینی ہے تو ہمارے ساتھ جدو جہد کرو۔ اگر مرنے کا فیصلہ ہوگا تو مار کر مریں گے۔ اسی طرح کے طرز عمل نے لوگوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کرتا ہے۔ کسی گلی محلے کا فیصلہ وزیر اعلی کیسے کرے گا ؟ یہ فیصلہ تو گلی کا آدمی کرے گا۔ پی ایس پی اس مسلے کے حل کیلئے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہے۔ پیپلز پارٹی کے اقدام سے پاکستان کی بقا کو خطرہ ہے۔ دوبارہ اس شہر کو بد امنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت