ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر

ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ ملیر میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست خالد محمود ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کو فریق بنایا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 11:07

ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم سندھ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءو سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کر دی،ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ ملیر میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثناءاللہ کا انٹرویو سناجس میںن لیگی رہنما نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ ملیر سٹی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءظہور محسود کی ن لیگی رہنماءرانا ثناءاللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک درخواست مسترد ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءنعیم پنجوتھا نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر اور نئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کا انسداد دہشت گردی کورٹ تبادلہ ہو چکا ہے اور ابھی تک کسی بھی نئے جج کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں