وزیراطلاعات شرجیل میمن کا انڈس ہائی وے پرروڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

وزیراطلاعات شرجیل میمن کا انڈس ہائی وے پرروڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کا مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مانجھند میں پیش آنے والے افسوسناک واقع پر غمزدہ ہیں، حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے روڈ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ایسے واقعات وحادثات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موثر حل کے نفاذ اور ایسے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم عوام کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھانے کے اپنے عزم میں پختہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں