کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ملازمین اور پینشنرز کا اپنے مطالبات کے حق میں کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے ڈھائی گھنٹے تک دھرنا

دھرنے کے شرکا سے یکجہتی کے لیے متحدہ لیبر ڈویڑن کے مرکزی زمہ داران اور واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے قائدین کی خصوصی شرکت

منگل 30 اپریل 2024 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) 23 ہزار سے زائد کے ایم سی و ڈی ایم سیز پینشنرز کی ماہوار پینشن کے ایم سی سے ہرماہ یقینی بنانے،کالعدم ڈی ایم سیز وٹی ایم سیزکے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین انکی بیواؤں کی پینشن واجبات کی ادائیگی کیلیے،تمام پینشنرز کے 2019،2020 میں اضافے کی ادائیگی اور اس اضافے کو ماہوار پینشن کا حصہ بنانے کیلیی2017 سے ریٹائرووفات پاجانے والے پینشنرز کے زیرالتوا گریجویٹی،پینشن کموٹیشن کے واجبات کی ادائیگی کیلیے ،سینئر ملازمین کو پرموشن،اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل کی سہولت دلوانے کیلیے، وفات یافتہ ملازمین کے بچوں ،بیواؤں کو فوری طور پر فوتگی کوٹے پر ملازمتیں دلوانے کیلیے،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی کیلیے آج عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے ایم اے جناح روڈپر پینشنرز سے یکجہتی کے اظہار کیلیے ریلی نکالی گئی اور دوگھنٹے تک علامتی دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملازمین مختلف ٹی ایم سیز آفسز محمودآباد ورکشاپ،گلشن اقبال ورکشاپ ،لانڈھی آفس،کورنگی آفس،ملیرآفس،لیاری ٹاؤن آفس،کیایم سی ورکشاپ،صدرٹاؤن آفس اور دیگر علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں کے ایم ہیڈآفس کے سامنے ایم اے جناح روڈ پہنچے جبکہ ریٹائر ملازمین اور بیوہ پینشنرزٹولیوں کی شکل میں ریلی میں پہنچے۔کیایم سی ہیڈآفس کے داخلی دروازے بند ہونے پر مین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دے دیا جوکہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اس دوران یکجہتی کے اظہار کے لیے متحدہ لیبرڈویڑن کی نگران کابینہ کے اراکین عبدالحسیب خان،اشرف علی،لیبر ڈویڑن کے مرکزی انچارج ارشد انصاری،ندیم خان،کامران خان،جنید قائم خانی،محمد احمد،کنورایوب،شاہ رخ رضوان اورکے ایم سی یونٹ کے زمہ داروں کے ہمراہ پہنچے جبکہ واٹر کارپوریشن کی یونائیٹڈ ورکرز یونین کے مرکزی رہنماؤں پنھل مگسی ،اکرام خان،کامریڈ امرجلیل مگسی،ارشداعوان ،محمد فیصل اور دیگر کے ہمراہ پہنچ گئے۔

دھرنے کے شرکا سے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری گل اسلام،وکلا رہنما سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،یوسف بھٹی،عمران علی،ارشد انصاری،رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم خان،عبدالحسیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے پینشنرز کے واجبات کی فوری ادائیگی کرنے،ٹی ایم سیز کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن کیسز کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے دھرنے کے شرکا کے نمائندوں کودھرنا ختم کرکے مذاکرات کی دعوت دی گئی۔سیدذوالفقارشاہ،عبدالوسیم خان،عبدالحسیب خان،ارشدانصاری،گل اسلام،راجہ عاصم،اکرام خان،پنھل مگسی سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل ٹیم نے ڈپٹی میئر کراچی،ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی،فنانشل ایڈوائزرکے ایم سی،سینئر ڈائریکٹرفنانس،ڈائریکٹر ویلیفیر،اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم سے تفصیلی مطالبات پر بات چیت کی۔ڈپٹی میئر کراچی نے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ان سے تحریری تجاویز طلب کیں تاکہ ان مطالبات پر جلد از جلد فیصلہ لیا جاسکے۔کامیاب مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں