یوتھ فورم فارکشمیرکے زیراہتمام یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے ہائیو کلفٹن میں سیمینارکا انعقاد ،

جمعرات 11 جنوری 2024 14:50

کراچی /مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے ہائیو کلفٹن میں سیمینار کا انعقاد ، سیمینار میں کشمیر لبریشن سیل کے جاوید شاہ، فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سندھ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شبنم ناصر، ہندو ویلفیئر سندھ کے صدر منوج دیوگر و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں پر عمل کرواتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیاد حق استصواب رائے کا حق دلوائے۔اقوام متحدہ اور انسان دوست ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

کشمیری 5 اگست 2019 کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور حالیہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

جب تک ہمیں اپنی منزل نہیں مل جاتی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ مقررین نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے مسلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پروگرام کے آرگنائزرز عائشہ رشید اور ایم نعمان خان نے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور پروگرام کے اختتام پر کشمیر پر ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کو یوتھ فورم فار کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے تعریفی اسناد دی گئیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں