کراچی، ڈیفنس کالا پل پر تیز رفتار ڈمپر کار پر چڑھ دوڑا،3افراد زخمی ،ڈرائیور فرار

پیر 15 جنوری 2018 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس کالا پل پر تیز رفتار ڈمپر کار پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے۔موقع سے ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز ون کالا پر پر ڈمپر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں