مڈٹرم الیکشن کا کہہ کروزیر اعظم عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے،ڈاکٹر امجد حسین چشتی

وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اور حکومت کے ناکام ہونے پر ہوتے ہیں وزیر اعظم کا ایسا اعتراف قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہنماء جمعیت علماء پاکستان نیازی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے قائد بانی رہنماء علامہ ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کا کہہ کروزیر اعظم عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے وقت سے پہلے انتخابات غیر یقینی صورتحال اور حکومت کے ناکام ہونے پر ہوتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا ایسا اعتراف قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے JUPنیازی کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفود میں پیر اختر رسول قادری، صاحبزادہ کامران سرفراز چشتی، شفیق بٹ ، حسن شیخ ، پیرا میر سلطان ، شفقت حسین ، ریاض علی رضا ، محمد جنید احمد ، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ، زمان جوئیہ اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ JUPنیازی کے انتخابات 29دسمبر کو منعقد ہونگے جبکہ عہدیداروں کے فارم 27دسمبر تک وصول کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کے 100روزہ پلان میں عوام کو ریلیف تو نہ ملا مگر سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت بڑھ گئی ہے اور انتقامی کاروائیاں اور سیاسی دبائو پر دھڑا دھڑ تبادلے ہورہے ہیں ملک بھر میں سرکاری ملازمین میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے جو آج تک سابقہ کسی بھی دور میں نہیں بڑھی عوام مایوسی کا شکار ہے جبکہ PTIحکومت کی جناب سے 100روز میں ہوشربامہنگائی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور تجاوزات کی آڑ میں کچی آبادیوں کے مکینوں اور سالوں سے کاروبار کرنے والوں کی دوکانیں مسمار کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاہے حکومت کے ایسے اقدامات سراسر اقوام متحدہ کے عالمی منشور حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور PTIمنشور سے انحرافی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے منشور کے مطابق نیا پاکستان میں عوام میں جینے کا حق دینے کے بجائے ان سے جینے کا حق نہ چھینںاور غریب متوسط لوگوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس کرخود کشیوں پر مجبور نہ کریں ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں