پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر سندھ راشد حسین ربانی نے 5 جولائی کو ملک کا سیاہ ترین دن قراردیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25

ئ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر سندھ راشد حسین ربانی نے 5 جولائی کو ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1973 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق نے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت پر شب خون مار کر اور اقتدار کی حوس میں آئین شکنی کی اور اقتدار پر قبضہ کیا۔

جنرل ضیا الحق نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور عوام کے ووٹوں سے منتخب اور ہر دلعزیز قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر کے قید کر دیا۔ جنرل ضیا الحق نے اقتدار پر قبضہ کر کے عوام کو 90 دن میں الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروائی جو کہ بدنیتی سے پوری نہ کی گئی اور ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور ایک سازش کے تحت ایک جھوٹے مقدمے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کردیا گیا جس کا ریفرنس اج بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمر جنرل ضیا کے سخت ترین مارشل لائ کے دور میں پیپلز پارٹی کے قائدین، اور نظریاتی کارکنوں کو پاپند سلاسل کیا گیا۔ ملک جابرانہ نظام حکومت قائم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پھانسی، کوڑے اور جیلوں میں قید رکھا جو کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرنے کے بعد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی قید و بند کی سخت صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ شاہ نواز بھٹو کو ایک سازش کے تحت فرانس کے شہر کینز میں شہید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پھانسیاں دی گئیں اور ہزاروں کارکنان کو مختلف جگہوں پر 80 ہزار زائد کوڑے مارے گئے اور آمریت کو پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

پی پی پی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ 5 جولائی کے دن پیپلز پارٹی کے ورکروں سمیت بشمول وہ تمام جمہوریت پسند ، ترقی پسند اور باشعور عوام اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ آمریت کیخلاف مزاحمت کا کردار ادا کرینگے اور جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی طاقت کی بقا اور سربلندی کے لئے کبھی کسی آمر سے سمجھوتا نہیں کرینگے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں