سندھ کے نئے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے،مرتضی وہاب

پچھلے کچھ روزسے الزامات کاسلسلہ شروع کیاگیاہے کچھ لوگ تقسیم اورلسانیت کی بات کررہے ہیں جولوگ جوبلدیاتی نظام پراعتراضات اٹھارہے ہیں ،ترجمان سندھ حکومت

پیر 6 دسمبر 2021 23:34

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے نادان دوست قانون کو پڑھے بغیر الزام لگا رہے ہیں وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کچھ روزسے الزامات کاسلسلہ شروع کیاگیاہے کچھ لوگ تقسیم اورلسانیت کی بات کررہے ہیں جولوگ جوبلدیاتی نظام پراعتراضات اٹھارہے ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد ہے جب حکومت میں آئے اسلام آباد کے میئراورپنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کوگھربھیج دیا گیا کیوں کہ وہ ان کی پارٹی کے نہیں تھے ایم کیوایم سے سواختلافات پرہم نے میئرکرگھرنہیں بھیجا ایک ماہ پہلے تک اپوزیشن جماعتیں تنقید کرتی تھی کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی جب ہم الیکشن کروانے جارہے ہیں تب یہ تعصب کی بات کررہے ہیں جولوگ بلدیاتی نظام کوپڑھے بغیرالزام لگارہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ واٹربورڈ کااگلا چیئرمین میئرہو انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کاچیئرمین میئرہو یونین کمیٹی کے چیئرمین کواب پولیس کوارٹرلی رپورٹ دیگا علاقے کے اسپتال کاایم ایس اپنی اسپتال کی کوارٹرلی کارکردگی بھیجے گا بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اورایم کیوایم بتائے کیا نعمت اللہ خان اورمصطفی کمال کے دورمیں کراچی میں ٹاؤنز نظام تھاوسیم اخترچارسال کہتے رہے واٹربورڈ اورسیوریج بورڈ ان کے پاس نہیں اب جب دیا جارہا ہے توکیایہ اعتراض ہے ان کولگتاہے کچھ بھی ہوجائے یہ اعتراض کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

کیا لاہورڈولپمنٹ اتھارٹی کاچیئرمین وزیراعلی ہے یامیئرہے پشاورکاچیئرمین میئرہے یاکوئی بڑی شخصیت کے قریبی شخص ہرقانون میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ہم کرنے کوتیارہیں کیاآپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کویہ اختیاردیا جائے کہ آپ جس سڑک کوچاہیں کمرشل کردیں یہ نہیں ہوسکتا جہاں دودوچارچارافراد ساتھ گھروں میں رہتے تھے اب وہاں پلازے بنے اور وہ بھی بغیرمنصوبہ بندی کے۔

ہم نے بلدیاتی کاموں کوبلدیاتی نمائندوں کودینے کاکام کردیا ہے خفیہ رائے شماری کے حوالے سے آئین کاآرٹیکل 226کہتاہے کہ انتخاب سیکریٹ بیلٹ پرہو پی ٹی آئی کے دوست نئے نئے سیاست میں آئے ان کوکیاپتہ2005کے ناظمین سے پوچھیں جب یہ ناظم بنے تھے وہ کسی یوسی کے چیئرمین نہیں تھی2001کے قانون کی یہ تعریف کرتے تھی خود کرتے تھے توصحیح تھاہم کریں تولسانیت ہے۔

ہیلتھ اورایجوکیشن صوبائی سبجیکٹ ہی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہیلتھ صہولیات کے مخالف دل پرہاتھ رکھ کر بتائیں عباسی شہید اسپتال کیساچل رہا ہے کے آئی ایچ تقریبا بند پڑاہی میں نے کچھ سال پہلے کہاتھا کہ این آئی سی وی ڈی کی برانچ یہاں کھولیں خواجہ اظہاربولے ہم ہراچھے کام کے مخالف نہیں ہیں پریہ نہیں ہونے دیں گیسندھ حکومت کے جناح سول ودیگراسپتال بہترچل رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اپوزیشن راضی ہوہم پی ایف سی دینے کوتیارہیں ہمیں انتظارتھا کہ نئے انتخابات ہوں توبلدیاتی اداروں کواختیارات دیں سندھ حکومت کواسپتال یااسکولزدینے کاشوق نہیں ہم چاہتے ہیں یہ ادارے چلیں جواچھاہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں