پاکستان نامساعد حالات سے گزر رہا ہے۔ کراچی میں تاثر شدید ہوتا جارہا کہ کراچی والوں پر شب خون مارا جا رہا ہے، مصطفی کمال

جمعرات 7 جولائی 2022 22:21

پاکستان نامساعد حالات سے گزر رہا ہے۔ کراچی میں تاثر شدید ہوتا جارہا کہ کراچی والوں پر شب خون مارا جا رہا ہے، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نامساعد حالات سے گزر رہا ہے۔ کراچی میں تاثر شدید ہوتا جارہا کہ کراچی والوں پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ یہ شہر 70 فیصد ریوینیو کما کر دیتا ہے لیکن اسکا کچرا نہیں اٹھتا، گیس اور بجلی پورے پاکستان میں سب سے مہنگی کراچی میں ہے اور وہ بھی نہیں ملتی، کالج، یونیورسٹی میں داخلے اور نوکریاں چھین لی گئیں۔

پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی سے سندھ کے حکمران کراچی دشمنی کر رہے ہیں جو درحقیقت ملک دشمنی ہے اور یہ بہت خطرناک ہے۔ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو موقع دے کر آزما لیا ہے، سب فیل ہوچکے ہیں، ایک دفعہ پی ایس پی کو موقع دیں، ہمیں ہمارے رب نے مسائل حل کرنے کا علم، اہلیت اور تجربہ عطا کیا ہے جس سے انشا اللہ ہم سب ٹھیک کردیں گے۔

(جاری ہے)

عوام کو اگر اپنے مسائل حل کرانے ہیں تو تمام سیاسی وابستگیاں پس پشت ڈال کر پاک سرزمین پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنا ہوگا اور گھروں سے نکل کر ظالموں کا ہاتھ ظلم اور دھاندلی سے روکنا ہوگا۔

الیکشن جھنڈے بینرز لگا کر نہیں جیتے جاسکتے بلکہ اپنے منشور اور پیغام کو لوگوں تک پہنچا کر جیت سکتے ہیں۔ہمارے چار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا یے دیگر ساتھیوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو غریب و متوسط طبقے کا کوئی خیال نہیں جو ملکی معیشت چلانے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے، اس کے باوجود پانی، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔

ہماری امن سے رہنے کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ لانڈھی کے ضمنی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور دہشت گردی ہوئی، دہشتگرد تنظیم ٹی ایل پی نے ہمارے مرکزی رہنماں اور متعدد کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں۔ مجھ پر اور انیس قائم خانی پر جان لیوا حملہ ہوا لیکن آج کی تاریخ تک سندھ پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ ہمارے ہی 16 کارکنان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کے دفعات ڈال کر گرفتار کر لیئے۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے را کی تسلط ہو ختم کیا یہاں پر کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والے کو قتل کر رہے تھے، اس سیاہ دور کا ختم کیا آج شہر میں امن ہے، یہ پی ایس پی کی قربانیوں کو نتیجہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں