کراچی انتظامیہ نے 164گراں فروشوں پر 15لاکھ 91ہزار روپے سے زائدکے جرمانے عائدکئے

منگل 19 مارچ 2024 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبار ک کے موقع پر گراں فروشوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران پیر کو 545مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں اور164گراں فروشوں پر 15لاکھ 91ہزار روپے سے زائدکے جرمانہ عائد کئے گئے۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے خود مہم کی نگرانی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر علاقہ میں مجسٹریٹس قیمتیں چیک کریں اور سرکاری نرخ کا نفاذ یقینی بنائیں۔

انہوں نے پولیس بیورو آف سپلائی محکمہ فوڈ اور محکمہ وزن اور پیمائش کے افسران سے کہاکہ وہ فیلڈ میں رہیں اور انتظامیہ کی مدد کریں ۔ضلع جنوبی میں 48گراں فروشوں پر5لاکھ 25ہزار روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا، شرقی میں 16گراں فروشوں پرایک لاکھ 47 ہزار روپے، غربی میں 22گراں فروشوں پر 80ہزار روپے ،وسطی میں 37گراں فروشوں پر 4لاکھ 29ہزارروپے ، ملیر میں 17گراں فروشوں 97ہزار روپے ،کورنگی میں 14گراں فروشوں پر 2لاکھ 25ہزارروپے جبکہ کیماڑی میں 10گراں فروشوں پر 88ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمشنر آفس نے گزشہ 13روز کی کارروائی کی تفصیل بھی جاری کردی جس کے مطابق 2200گراں فروشوں پر ایک کروڑ 79لاکھ 5ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ سر کاری نرخ کی خلاف ورزی پر 13روز میں 26دکانیں سر بمہر کی بھی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں