پاکستان میں اگرغربت کی لکیر کو ختم کرنا ہے تو زکوٰة کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہوگا ،مولانا عبدالرحمن سلفی

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ریاست میں ریاست قائم کرنے والے تن اور من کی دنیا سے بے خبر انسان بے ڈھب زندگی گزارنے پر مجبور ہوجایا کرتے ہیں مملکت خداداد پاکستان میں اگر غربت کی لکیر کو ختم کرنا ہے تو زکوٰة کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے اپنے ویڈیو لنک خطاب پر پاکستان بھر کے ائمہ کرام اور عاملین زکوٰة کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امسال اسٹیٹ بنک اور مالیاتی اداروں (BANKES)نے کتنے ارب روپے زکوٰةکی مد میں (DEDICTION)کی اس اہم ترین گوشوارے کے بارے میں پاکستان کی25کروڑ عوام کو حکومتی پریس نوٹ کے ذریعے فی الفور آگاہ کرنا چائیے مولانا سلفی نے کہا کہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ،ایوان بالا پارلیمنٹ کے نو منتخب چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور صدر پاکستان آصف علی ذرداری از خود اسلامی معیشت و معاشرت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے زکوٰة کی خطیر رقم سے حکومتی اداروں کو نہیں بلکہ عوام میں اسلامی مساوات کے تحت زکوة کی اربوں روپے کی رقم مساویانہ انداز سے ناداروں ،ضعیف العمر بزرگوں یتامیٰ ،بیوگان اور خصوصا کم آمدنی والے خاندانی سربراہوں کو زکوٰةکے مربوط اور مستحکم نظا م کی حدود وقیود میںرہ کر تقسیم کی جائے تو وہ دن دور نہیں جب لاکھوں پاکستانی خاندان غربت کی لکیر پر خط تنسیخ کھینچ کر خود کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چائیے کو ماہِ رواں شوال اور ذیقعدہ میں زکوٰة کی وصولی اور تقسیم کے گوشوارے جاری کرے اور پاکستان کی پسماندہ اور غریب عوام کوبتایا جائے کہ کن کن مستحقین کو زکوٰة دے کر ان کی زندگی بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں