جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
جمعرات 18 اپریل 2024 22:29
(جاری ہے)
مظاہرین نے نعرے بھی لگائے، جن میں چوری ڈکیتی نامنظور، اسٹریٹ کرائمز نامنظور، کراچی میں امن قائم کرو‘ ودیگر شامل تھے۔
مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ، امیر ضلع جنوبی و سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،سیکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاورنے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، سیف سٹی پروجیکٹ فی الفور مکمل کیا جائے ، محکمہ پولیس میں کراچی کے مقامی باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ، یوسی سے ہی پولیس اہل کار لیے جائیں اور ایس ایچ او بھی متعلقہ ٹائون سے ہی لیا جائے ۔مسلم پرویز نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و امان کے حوالے سے صوبائی وزراء کہتے ہیں کہ کراچی میں میڈیا جرائم کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر بتارہا ہے، حالات ٹھیک ہیں اور امن و امان ہے، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہر میں صورتحال کس حد تک خراب ہے اور عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ،امن و امان اور شہریوں کو تحفظ کی صورتحال یہ ہے کہ کوئی شخص محفوظ نہیں ، بینکوں سے نکلنے والوں ، گھروں کے قریب ، عام شاہرائوں ، گلی محلوں ، بازاروں میں شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے اوراگر کوئی شہری مزاحمت کرے تو اسے قتل کردیا جاتا ہے اور ایس ایچ او کو پتا نہیں چلتا۔ پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور ایم کیو ایم بھی اس کے شریک رہی ہے شہر کے حالات خراب کرنے میںیہ دونوں پارٹیاں برابر کی ملوث ہیں ، جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کر تی ہیں۔موجودہ حکومت جعلی فارم 47کی پیدوار حکومت ہے اور زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے اب اگر یہ لوگ سروں پر مسلط ہوگئے ہیں تو شہریوں کو ریلیف فراہم کریں یا سروں سے ہٹ جائیں۔سید عبد الرشید نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی توانا آواز ہے۔ ہم نے کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ حکومت ہونے کے باوجود حکومت کی رٹ قائم نہیں ہے۔ سندھ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ کوئی نئے نہیں ہیں گزشتہ 16 سالوں سے یہی لوگ سندھ پر مسلط ہیں۔پیپلز پارٹی چوتھی مرتبہ سندھ میں حکومت کررہی ہے لیکن اس نے اب تک کراچی میں سیف سٹی پروگرام مکمل نہیں کرسکی اور کراچی سے چوروں اور ڈکیتوں کا صفایا نہیں کرسکی۔ کراچی میں 37 ہزار پولیس کے اہلکار ہیں جن میں سے نصف وی آئی پی موومنٹ ،پولیس کے اعلیٰ افسران اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت پر معمور ہیں۔ آئی جی سندھ بھی بتائیں کہ کراچی میں پولیس کا محکمہ کیا کررہا ہے۔ 3 ماہ میں 35 ہزار سے زائد جرائم کی رپورٹ درج کروائی گئیں ہیں۔ کراچی کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے اور وزیر اعلی سندھ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 2012 سے جاری سیف سٹی کراچی پروجیکٹ کیوں مکمل نہیں ہوسکا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سیف سٹی پروگرام کو ہنگامی طور پر عمل کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ کراچی میں امن و امان قائم کرنا حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے ،وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے ..
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
کراچی میں لیبرڈے پر متعدد اجتماعات ، مزدروں کی اجرت پچاس ہزار کرنے کا مطالبہ
مزدور اولڈ ایج بینیفٹ اور سوشل سیکیوریٹی کی سہولت سے محروم
دھوپ سرد موسم کی اردو اب میں قابل ذکر اضافہ ہے ،ڈاکٹر فاطمہ حسن
ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کیلئے عبوری امداد کا اعلان کیا جائے،پنشنرز فورم
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
ایم کیو ایم وفد کی ڈی جی نادرا سندھ اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقاتیں
سندھ ریونیو بورڈ نے نو ماہ کے دوران 185.2 بلین روپے کے محصولات اکٹھے کئے، چیئرمین واصف میمن
لانڈھی خودکش دھماکے میں آنکھ ضائع ہوئی، زخمی راہگیر کی حکومت سے مدد کی اپیل
کراچی ، مشتعل شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے