گورنر سندھ کی ہدایت پر لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھنے کا اعلان

دو وقت کی روٹی سے تنگ آکر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھنے کا اعلان، گورنرہائوس کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، گورنر ہاؤس پر راشن کے لئے عوام کا رش، عوام کی بڑی تعداد راشن کے لیے گورنر ہاؤس پر موجود، حالات سے پریشان عوام نے گورنر سندھ کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ بہت اچھا اقدام ہے، اللہ تعالی گورنر صاحب کو خوش رکھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آکر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کاخطاب دینے والے شہریوں کے لئے جو کچھ ہوسکا کروں گا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکورہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لئے مجھ پراعتماد کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں