زمزمہ اسٹریٹ پر کھلے عام شیشہ کیفے پر منشیات کی فروخت

یس ایس پی سائوتھ ساجد امیر سدوزوئی کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، اہلیان علاقہ سراپااحتجاج ،شیشہ بند کرانے کا مطالبہ

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ اسٹریٹ بنک الحبیب والی گلی میں امتیاز سپر اسٹور کے بلکل سامنے واقع کیفے ڈی خان نامی شیشہ کیفے پر منشیات با آسانی دستیاب ہے ،نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو نہ صرف چرس، آئس اور کوکین فروخت کی جاتی ہے بلکہ رات گئے تک بیٹھ کر منشیات پینے کا بھی مکمل انتظام ہے۔

ذرائع کے مطابق شیشہ کیفے کوتھانہ کلفٹن پولیس کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ سیکیورٹی کے لیئے ساری رات کلفٹن تھانے کی خاص پٹرولنگ کار نفری کے ہمراہ موجود رہتی ہے۔ اس سارے معاملے پر ایس ایس پی سائوتھ ساجد امیر سدوزوئی کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ایس ایس پی سائوتھ ساجد امیر سدوزوئی سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اچھی شہرت کی لاج رکھتے ہوئے کسی سینیئر افسر (ایس پی) کو اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیں جو رات گئے اچانک اس شیشہ کیفے نما منشیات کے اڈے پر چھاپہ ماریں اور اس کے مالکان کے خلاف کاروائی کریں۔ تاکہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں