عظیم طارق کی مہاجر فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر

انتخابات کے وقت مہاجرنعرے کو استعمال کرنے والے ہی مہاجروں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،چیئرمین ایم آئی ٹی

بدھ 1 مئی 2024 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عظیم طارق مرحوم کی مہاجر فکر اور فلسفے کی ضرورت آج جتنی زیادہ ہے پہلے نہیں تھی۔عظیم طارق کی شہادت کے ذمہ دار وہی ہیں جو ساری زندگی شخصیت پرستی کے گرد گھومتے رہے اور آج بھی مہاجر حقوق کا سودا کرکے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ وہ عظیم طارق کی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ عظیم طارق مہاجر قوم کو مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے تھے لیکن وہ جس ٹولے کا حصہ تھے وہ روز اول سے مہاجر حقوق کا سواد کرتا رہا اور آج حالت یہ ہوگئی ہے کہ کراچی سمیت شہری علاقوں میں مہاجر لٹ رہے ہیں ، بے توقیر کئے جارہے ہیں انہیں بنیادی حقوق سمیت زندگی کے تمام معاملات سے لاتعلق اور بند گلی میں لاکھڑا کیاگیا ہے لیکن پیدا گیروں کا وہ ٹولہ آج بھی اپنی جائیدادیں ، اپنی مراعات سمیٹنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

اسی ٹولے نے عظیم طارق کو شہید کرایا اور وہی ٹولہ آج بھی وہ مہاجر کے روپ میں مہاجروں کا سب سے بڑا دشمن ہے جسے اگر ووٹ لینا ہو تو مہاجر حقوق یاد آجاتے ہیں اور جیتنے کے بعد سارے ووٹ مہاجر دشمنوں کی گود میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ 1988ء سے جاری و ساری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج مہاجر اپنے مستقبل سے مایوس ہے ، انہیں اتنے دھوکے دیئے گئے ہیں کہ وہ اب کچھ کرنے اور سمجھنے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف ان کا مقابلہ مہاجر دشمن پیپلزپارٹی سے ہے جو اپنے قیام سے لے کر اب تک ملک اور صوبے کے وسائل کو لوٹ لوٹ کر اژدھے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بلاول بھٹو تک کوئی ایک بھی پیپلزپارٹی کا رہنما یہ بتانے کو تیا رنہیں ہے کہ انہوں نے سندھ کی سب سے بڑی اکثریتی آبادی مہاجروں کیلئے کیا کیا۔ اب تو کراچی کے وسائل بھی لوٹ کر بیرون ملک اپنی عیاشیوںکیلئے منتقل کئے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں