جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز مقرر
بدھ 3 اگست 2022 21:41
(جاری ہے)
سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے۔
یہ چاروں کرکٹرزلیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پی جے ایل کے ایمبیسڈرز بھی ہوں گے، جو اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔پی جے ایل کی باقی تین ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہیں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جیسے معروف ستاروں کو پی جے ایل کی ٹیموں کا مینٹورز مقرر کرنے پر بہت خوشی ہے۔یہ تینوں کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی انتھک محنت سے دنیا بھر کے میدانوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹ کر یہ مقبولیت حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی لیگ میں شرکت اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ پی جے ایل ایک کامیاب ایونٹ ہوگا اور یہ مختلف انداز سے پاکستان کرکٹ کے معیار میں بہتری لانے کا سبب بنے گا۔ وہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئے اثاثے تیار کرنا چاہتے ہیں اور پی جے ایل اسی منزل کی جانب بڑھتا ایک بڑا قدم ہے۔جاوید میاندادسابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد کاکہنا ہے کہ انہوں نے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بننے کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے اور پی جے ایل کی مینٹورنگ انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذریعے دوبارہ میدان میں واپسی کا موقع فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جونیئر لیگ ایک دلچسپ اور منفرد پراڈکٹ ہے،وہ اس لیگ کو گیم چینجر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔وہ اس پراجیکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کا سبب بنے گا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ 2016 سے پاکستان کرکٹ کے نظام کا حصہ ہیں اور اس دوران انہوں نے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیزی سے آگے آتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس ایونٹ میں انہیں پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنے کے حامی رہتے ہیں۔ اگر ٹی20 کرکٹ کھیل کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی نشاندہی کا ایک ذریعہ ہے، تو ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ہمیں اس کرکٹ میں بھی نئے آئیڈیاز متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کے مینٹور کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔ وہ اس نئے رول میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ملک میں موجود ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں یہ ٹورنامنٹ اپنے افتتاحی ایڈیشن میں ہی دنیا ئے کرکٹ کو کم از کم 6باصلاحیت کرکٹرز دریافت کردے گا۔آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جونیئر لیگ کی ایک ٹیم کا مینٹور مقرر ہونے پر فخر ہے۔ پہلی مرتبہ 1998 میں انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد سے مختلف سطح کی کرکٹ کھیلنے کے باعث وہ اس ٹورنامنٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ شعیب ملک نے کہاکہ ان کے نزدیک پاکستان جونیئر لیگ پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں بہترین اضافہ ہے ۔ ڈومیسٹک کیلنڈر کے تحت انڈر 19 کھلاڑیوں کو پچاس اوورز اور تین روزہ طرز کی کرکٹ تو ملتی ہے تاہم اب پی جے ایل کے ذریعے انہیں ٹی 20کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملے گا جو اس کیلنڈر کو بھی مکمل کردے گا۔پاکستان جونیئر لیگ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی ، جہاں پوائنٹس ٹیبل پر براجمان چار ٹاپ ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی۔ ابتدائی دو ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی ، جس کی فاتح سائیڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔ دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، اس میچ کی فاتح سائیڈ فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٴْسیاسی عزائم نہیں رکھتے ، عوام اہلسنّت میں بیداری پیداکررہے ہیں، محمدسلیم خان قادری ترابی
) کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے،سید امتیاز ..
!** سپورٹس ڈیسک**
ایک میڈیکل آفیسر روزانہ ٹنڈو الہیار کے خسرہ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت
فاطمہ ثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
غزہ سے متعلق احتجاج،جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال، درآمد کنندگان کیخلاف مقدمات
ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوئوں سی16مقابلے ہوئے،پولیس کا دعویٰ
پچھلے ایک ہفتے سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ،وزیرداخلہ سندھ
حافظ نعیم الرحمن کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات ،چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن کے انتقال پر تعزیت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی