ایشیاء کپ کے میزبان ملک اور شیڈول کا فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر کیا جائیگا،جے شاہ

جمعرات 25 مئی 2023 22:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2023ء) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کا حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا۔ بھارتی خبر رساں ا دارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

Sانہوں نے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم آئی پی ایل میں مصروف ہیں لیکن سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات 28 مئی کو ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے آرہی ہیں، ہم بات چیت کریں گے اور اسی دورانیے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں برس ایشیائ کپ کا میزبان پاکستان ہے تاہم بھارتی بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، بی سی سی ا?ئی کے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا جو اب تک منظور نہیں کیا گیا۔

ہابرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں چار میچ کھیلے جائیں گے جب کہ ان میچوں میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں