کچے میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کچے میں آپریشن کا الائونس دیا جائے گا اور بہادری پر انعامات سے بھی نوازا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

کچے کے بزدل ڈاکو اپنی شکست دیکھتے ہوئے اب 7 سے 9 سال کے معصوم بچوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ غریب بندے ان ڈاکوئوں کو کہاں سے تاوان کی رقم دینگی ان کا مقصد ہے صرف دہشت پھلانا، پولیس کو بدنام کرنا،میڈیا سے بات چیت

اتوار 30 جولائی 2023 20:10

8کشمور/کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2023ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کچے میں آپریشن کا الائونس دیا جائے گا اور بہادری پر انعامات سے بھی نوازا جائے گا، معصوم بچے فرحان سومرو سمیت تمام 10 مغوی افراد کو 10 دنوں میں بازیاب کرایا جائے گا۔ یہ بعد انہوں نے امن امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد بروز اتوار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس آفیس کشمور-کندھ کوٹ میں کہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے بزدل ڈاکو اپنی شکست دیکھتے ہوئے اب 7 سے 9 سال کے معصوم بچوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ غریب بندے ان ڈاکوئوں کو کہاں سے تاوان کی رقم دینگی ان کا مقصد ہے صرف دہشت پھلانا، پولیس کو بدنام کرنا، حکومت کو بدنام کرنا، اس سلسلے میں میڈیا سے مدد چاہوں گا آپ حکومت کا ساتھ دیں انشا اللہ تعالی اس پورے علاقے سے ڈاکوں کا صفایا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آپ کو یاد ہوگا کہ 08-2007میں مجھے اگر سکھر سے جیکب آباد یا کشمور آنے کیلئے کانوائے کی صورت میں ہم سفر کرتے تھے، پورا صوبہ ڈاکوں کے چنگل میں تھا، شہری ڈاکو الگ تھے اور دیہات میں ڈاکو الگ تھے۔ تمام کا صفایا کیا ہے صرف دو تین اضلاع میں اس وقت مسائل ہیں، اس وقت ہمارا جیکب آباد کلیئر ہے، اس میں کوئی مغوی نہیں ہے ایک بچے کی بات کر رہے ہیں لیکن اس کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کلیئر ہیں کوئی مغوی نہیں ہے۔ کشمور بھی انشا اللہ اگلے 10 دنوں میں کلیئر کر کے دکھائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری حفاظت کرتی ہے۔ میں راستے میں آرہا تھ ایک بچا فرحان سومرو ہے اس کے رشتہ داروں نے سڑک بند کی ہوئی تھی، میں ان سے جا کر ملا اور انہیں یقین دلایا کہ میں یہاں آیا ہی اس لئے ہوں۔

انشا اللہ ہم وہ بچا (فرحان سومرو)سمیت تمام 10 افراد کو جلد بازیاب کروائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل سندھ حکومت بنا رہی ہے، اس کے بعد اس قسم کے (اغوا)مسائل بھی حل ہوجائینگے۔ اس قسم کے مسئلے پہلے دادو میں ہوا کرتے تھے دادو-مورو پل بنی تو فائدہ ہوا، ہم نے آمری پر پل بنایا اس سے فائدہ ہوا، ٹھٹہ میں ہم نے دو پل بنائے ادھر سے ہم نے ڈاکوں کو روٹ آئوٹ کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ڈاکوں کو ہم جہنم رسید کرینگے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر ہمارے محکمہ آبپاشی کے ماہرین نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اس وقت تقریبا 467457 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں، تمام بندوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال ہماری چاول، گندم اور کپاس کی فصلیں بہت اچھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ سال سیلاب میں ہماری عوام نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا تھا، ان کو معاشی طور پر مستحکم کرینگے۔ زراعت کو ترقی دلائیں گے، ہم انفرااسٹریکچر تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر گھر بنا رہے ہیں بلکہ ان کو مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت دو تین ماہ کیلئے چھٹی پرجائینگے لیکن پھر واپس آئینگے۔

قبل ازیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ-کشمور آمد پر انہیں پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلی سندھ نے شھدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ گھوٹکی اور کندھ کوٹ-کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

بعد ازیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں بچائو بند کا دورا کیا۔ انہوں نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے لکڑی کی سیڑھی چڑھ کر چوکی پر جا کر پولیس اہلکاروں سے ملے۔ وزیراعلی سندھ کو اس موقع پر آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے بتایا کہ کچے میں 170 پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور ایک سو ستر میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سادی پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروائیں۔ وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 170 چیک پوسٹس پر 1360 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ رانوتی کے کچے کے اندر 100 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کچے کی پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں پاک آرمی سے بات کر کے جدید اور حساس اسلحہ کچے کی پولیس کو دلواتا ہوں۔

وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہترین منصوبہ کے ساتھ مجھے پورا کچہ ڈاکوں سے پاک کر کے دیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ 5400 ایکڑ کچے کا علائقہ ڈاکوں سے کلیئر کروایا گیا ہے، 70 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، 52 ڈاکوں دوزخ رسید کرنے کے ساتھ ڈاکوں کے 85 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔قبل ازیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ کشمور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جام خان شورو، شبیر بجارانی، مکیش کمار چاولہ، مشیر اعجاز جکھرانی، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر لاڑکانو گھنور لغاری، ڈی آئی جیز سکھر اور لاڑکانو نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ کو آئی جی پولیس کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بدنام زمانہ ڈاکو جانو اندھڑ اور سومار شر کو جہنم رسید کیا گیا ہے، ان ڈاکوں سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوں سے جو اسلحہ برآمد ہو ہے اس کی فارنزک کروائیں تاکہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسلحہ کی ساخت کیا ہے، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں پولیس کو مزید سہولیات دینے کیلئے تیار ہوں لیکن مجھے صوبہ سے ڈاکوں سے پاک چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بہتر کام کر رہی ہے لیکن مجھے اور بہترین کام چاہئے، ابھی تک 10 لوگ ڈاکوں کے قبضے میں ہیں وہ جلد بازیاب کروا کر دیں۔

وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چے میں پکی پکٹس بنائیں، جو پولیس پکٹس بناتے جائیں ان کو نوٹیفائے کریں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ امن امان کی بحالی ہماری جوابداری ہے، یہاں کی عوام اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں اس کو میں اپنی کامیابی سمجھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوں کے خلاف آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تربیت بھی کروائی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل بنانے سے کچا کھل جائے گا جس سے مجرموں کا خاتمہ ہوگا، میں کچے کی پکٹس پر پولیس اہلکاروں سے ملا ہوں، ہمارے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کچے میں سڑکوں کی تعمیر کی ہدایت دی اور راونوتی سے بچائو بند تک سڑک تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کے مقام پر دیائے سندھ میں پانی کی سطح کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی کو وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج سے آج 467457 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے تمام بندوں کو مضبوط کیا ہے اور کچھ پشتوں پر پریشر ہے لیکن صورتحال پر کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل وزیراعلی سندھ نے میرپور ماتھیلو میں رانوتی بند کا معائنہ بھی کیا۔ راونوتی بند دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر گڈو بیراج سے 38 کلومیٹر ڈائون اسٹریم اور 88 کلومیٹر اپ اسٹریم کا وزیراعلی نے معائنہ کیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دورے کا مقصد دریائے سندھ کی بندوں کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ محکمہ آپباشی نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھتر طریقے سے انتظامات کیے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ کے مقام پر گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی سائیٹ کا معائنہ کیا۔ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی لمبائی 15 کلومیٹر ہے جو دریائے سندھ پر بننے والی طویل ترین پل ہے۔

وزیراعلی سندھ نے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ وہ پل کے کام کو تیز کریں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کا کام این ایچ اے کی این او سیز کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں وفاقی وزیر برائے مواصلات سے بات کر کے این او سیز جاری کروائینگے۔ قبل ازیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 4 اضلاع سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ- کشمور اور جیکب آباد کا دورہ کرنے کیلئے کراچی سے سکھر ایئرپورٹ پہنچے۔

وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا شبیر بجارانی، مکیش چاولہ، جام خان شورو، مشیر اعجاز جکھرانی اور آئی جی پولیس غلام نبی میمن تھے۔بعد ازین، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کندھ کوٹ میں ایم پی اے میر عابد سندرانی کے آبائی گاں دڑی سندرانی پہنچے اور انکے چچا زاد بھائی سابق ایم پی اے حاکم علی سندرانی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں