کندھ کوٹ ، الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

بدھ 10 جنوری 2024 22:59

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن کے ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین شامل ہے۔ 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لے کر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہی

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں