کندھ کوٹ، باپ 2 بیٹوں سمیت اغوا، اہلخانہ نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا

پیر 4 مارچ 2024 18:18

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) کندھ کوٹ کے گاں رمضان سبزوئی میں اغوا کی ایک اور واردات سامنے آگئی ہو ٹل پر کام کرنے والے باپ اور دوبیٹوں کو کچے کے ڈاکو اغوا کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔مغویوں کی رہائی کے لئے ورثا نے فلور مل انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جس سے سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی.۔

(جاری ہے)

ورثا نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس سے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا، ورثا کا کہنا تھا کہ مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔

ورثا کے دھرنے کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق آپریشن میں چار ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک اہلکار ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے کچے میں ڈاکووں کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اغوا ہونے والوں میں باپ دو بیٹے علی بھار سھریانی ، ذیشان سھریانی اور شمن سھریانی شامل ہیں ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں