خان پور،پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پرملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 20 جولائی 2016 14:48

خان پور ۔ 20 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2016ء) ایمرجنسی نمبر15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 5کے رہائشی طفیل احمد نے پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15پر ڈکیتی کی اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیتی کی تحقیقا ت کیں تو پتہ چلا کہ یہ اطلاع تو جھوٹی ہے،جس پر پولیس نے ملزم طفیل احمد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں