خاران امن کمیٹی کے ممبران کی ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی کی سربراہی میں کمشنر رخشان سے ملاقات ، شہر میں بدامنی واقعات پر تشویش سے آگاہ کیا

جمعہ 10 نومبر 2023 21:20

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) خاران امن کمیٹی کے ممبران نے سینئر ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی کی سربراہی میں کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین سے ملاقات کی، امن کمیٹی وفد میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت بازار پنچائیت تاجر برادری، اقلیت برادری زمیندار رہنماء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والیافراد شامل تھے جن میں سیاسی و قبائلی رہنماء میر محمد اکرم سیاپاد، بازار پنچائیت انجمن تاجران ، نیشنل پارٹی رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ انقلابی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر محمد اعظم ریکی ، میر عبدالباسط چنال سنیل کمار، بی این پی مینگل کے رہنماء ندیم احمد سیاپاد ، بی این پی عوامی کے رہنماء مقبول بلوچ ، جی ٹی اے کے صدر احمد مہر نوشیروانی،زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی، یوسی نوروز قلات چیئرمین میر امجد خان ملازئی،عمران سیاپاد،میر محمود جان سیاپاد، حاجی میر محمد آسا تگاپی تگاپی،سفر خان راسکوئی،وقار ملک، شعیب سرگلزئی،حفیظ شہزاد ، ہندو پنچائیت کے چودھری انند لعل،گنیش کالرہ، چندر کمار گھنیش بھانہ ، صحافی سعید ملگنزئی و دیگر شامل تھے،وفد نے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کو خاران شہر اور دیہی علاقوں میں کچھ بد امنی کے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا،اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے وفد کو یقین دلایا کہ لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا خاران شہر اور دیہی علاقوں میں قیام امن کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے ،اس حوالے سے جلد انتظامیہ پولیس اور باقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈویژنل اور ضلع سطح پر اعلی سطحی اجلاس منعقد کرکے علاقے میں مستقل اور پائیدار امن قائم کرینگے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی شروع کیا جائے گا، کمشنر رخشان نے کہا کہ خاران میں امن کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے نمائندے شامل ہیں خاران میں پائیدار اور مستقل امن کے لئے آپ امن کمیٹی اور عوام الناس کو چوری ڈکیتی بھتہ خور جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی میں انتظامیہ پولیس و لیویز فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ سب مل کر علاقے کو پائیدار امن دیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ کسی صورت خاران اور رخشان ڈویژن میں بد امنی ہونے نہیں دینگے انشاء اللہ پولیس اور دیگر انتظامیہ مل کر فوری اقدامات اٹھائیں گے، امن و امان خراب کرنے والے عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، تمام زمیندار اپنے ٹیوب ویلز میں بزگر مزدوروں کی ڈیٹا جمع کرنے کے لئے انتظامیہ سے کوارڈینشن میں رہے ، جبکہ غیر قانونی مقیم مہاجرین کے لئے حکومتی فیصلوں کے تحت اقدامات جاری ہیں،اس موقع پر وفد اراکین نے کمشنر رخشان کو چینی کی قلت دور کرنے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کی استدعا کی، کمشنر رخشان نے چینی کی قلت جلد دور ہونے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہنگامی بنیادوں پر استحکام لانے کی یقین دہانی کی ، خاران امن کمیٹی ممبران نے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کی جانب سے خاران کے جملہ مسائل خصوصاً قیام امن کے لئے اقدامات اٹھانے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں