گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کو زمین پر دے مارا

بیٹی موقع ہر دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 23 دسمبر 2018 14:31

گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کو زمین پر دے مارا
خوشاب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 دسمبر 2018ء) :خوشاب کے نواحی علاقے میں ظالم باپ نے گھریلو جھگڑ ے پر اپنی ہی بیٹی کو زمین پر دے مارا۔بچی موقع پر دم توڑ گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسان کبھی کبھی اپنے غصے کی بدولت ایسے فیصلے اور قدم اٹھا لیتا ہے جو عمر بھر کے لیے پچھتاوا بن جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ خوشاب کے نواحی علاقے شکر کوٹ کی جھگیوں میں پیش آیا۔

ملزم کا غصہ ہنستے بستے گھر کی تباہی کی وجہ بن گیا۔جلاد باپ نے اپنی سگی بیٹی کو اپنے غصے کی بھینٹ چڑھا دیا۔جھگیوں میں مقیم افغان باشندے باچا خان نے اپنے باپ سے پیسے مانگے تو اس نے دینے سے انکار کر دیا جس پر باچا خان نے اپنے باپ سے جھگڑا شروع کر دیا اور غصے میں آپے سے باہر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس نے اپنی معصوم بیٹی کو اٹھایا اور اسکی ماں کے سامنے زمین پر پٹخ دیا جس پر بچی موقع پر دم توڑ گئی۔

اس موقع پر بچی کو بے سدھ پڑا دیکھ کر باقی اہل خانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اس بچی کی موت کی تصدیق کر ڈالی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے والد نے بتایا کہ بیٹا اکثر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔                                                                                                                                                   

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں