خوشاب میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، چار زخمی

پیر 17 جون 2019 14:53

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) خوشاب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خوشاب کی ٹھیٹھا برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جو 3 افراد کی جان جانے کا سبب بن گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائد آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کیا گیا ۔آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب سے اس واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں