خوشاب، ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

منگل 29 ستمبر 2020 17:13

خوشاب، جوھرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود اور ڈاکٹر راو گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ساجدہ بیگم ممبر صوبائی اسمبلی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سرور شہید چوک تا کالج چوک تک واک ہوئی جس کا مقصد لوگوں میں ڈینگی کے تدارک کا شعور بیدار کرنا ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔

عوام الناس میں پوسٹربھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ڈاکٹر طاہر حیات ملک ڈی ڈی ایچ او،اسد قریشی سی ڈی ڈی او،عمر شھزاد ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر ،ساجد اینٹامالوجسٹ اور تمام محکموں کے سربراہان، ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں