خوشاب پولیس کی کامیاب کاروائی ، ملتان پولیس کو مطلوب ملزم عامر سعید گرفتار

جمعہ 13 جولائی 2018 20:57

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) خوشاب پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملتان پولیس کو مطلوب ملزم عامر سعید خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم ایک منظم گروہ کا حصہ تھا جو لوگوں کو حساس ادارے کے افسران کے روپ میں جعل سازی سے لوٹ مار میں ملوث تھا ، انہوں نے کہاکہگرفتار ملزم کرنل عامر کھوکھر کے جعلی نام خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے لوٹ مار کرتا تھا ۔دریں اثنا ملتان پولیس نے اسی گروہ کے باقی دو افراد خاور سجاد اور عبداللہ خالد اعوان کو گرفتار کیا تھا جو خود کو حساس ادارے کے جعلی افسران میجر تیمور اور کیپٹن سبطِ حسن ظاہر کر کے کاروائیاں کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں