وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے عوام کی امید اور توقعات پر پورا اتر کر صوبے سے غربت و بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے،عبداللہ شاہوانی

اتوار 3 مارچ 2024 17:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) جرنلسٹس آرگنائزیشن فار ایچ آر بلوچستان کے صدر عبداللہ شاہوانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے عوام کی امید اور توقعات پر پورا اتر کر صوبے سے غربت و بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرح وہ عملی اقدامات نئے پیکجز اور کچھ نیا لانے کی کوشش کریں گے،صوبے میں صنعتی زونز میں اضافہ، ایران بارڈر و افغانستان بارڈر سے تجارت و غریب متوسط طبقات کو کاروبار میں مذید سہولیات کی فراہمی ، چیک پوسٹس پر ذلت کا سامنا کرنے والے عوام الناس کے لئے آسانی و اہلکاروں کی ایذا رسانی سے ان کے لئے ذریعہ نجات بننا،مائنز کرو مائٹ بیرائٹ ماربل و دیگر ذخائر سے آمدنی کا ایک حصہ عوام کے لئے مختص کرنے جیسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی ان سے توقعات ہونگے،حب کے صنعتی اداروں میں کراچی کے بجائے بلوچستان کے عوام کو استفادہ کا موقع فراہم کرنا،زراعت کے شعبے کی خصوصی ترقی،بلوچستان کے غریب لاچار بیبس و بدحال عوام کو داد رسی کے ذرائع و مواقع دینے سمیت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی جلد تکمیل کے لئے خصوصی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمپین کے دوران بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیئے تھے ان پر خصوصی طور پر عملدرآمد اور بلاول بھٹو زرداری کو یادھانی کرانے جیسے ذمہ داریوں کو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان پورا کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ان اقدامات سے عوام خوش اور ان کی حکومت کو ہمیشہ و مدتوں یاد رکھے گی۔ انہوں نے میر سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں