ضلع کوہستان اپرمیں پولیو سے بچاؤ اوروٹامن اے کے قطرے پلانے کی قومی مہم کل شروع ہوگی

پیر 2 اکتوبر 2023 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) ضلع کوہستان اپر میں 2 تا 6 اکتوبر 2023 تک پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پانچ روزہ پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان عمران ضیا، اسسٹنٹ کمشنر داسو حافظ وقار ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج محمد، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو ای پی ائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر نوشیروان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ضلع بھر میں مہم کے دوران 16045 گھرانوں میں موجود 34390 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 56 ایریا انچارج اور 15 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 184ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 08 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 17 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں