کوہلو:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی و مظاہرہ

-ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی Rشرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اور آزاد کشمیر و پاکستان کے قومی پرچم اٹھارکھے تھی,ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:44

ؒکوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی و مظاہرہ,ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی و مظاہرہ,ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری، پرنسپل ماڈل ہائی سکول ضیائالحق زرکون سمیت اساتذہ کرام، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی,شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اور آزاد کشمیر و پاکستان کے قومی پرچم اٹھارکھے تھی,ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی,شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت اپنے ظلم بند کری,مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیر قانونی مداخلت و جاری بیہمانہ مظالم پر اقوام متحدہ نوٹس لی,انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیر ی عوام بالخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں پر ہونے والے بدترین مظالم قبول نہیں بھارت کو ان کا حساب دینا ہوگا,کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے پاکستانی عوام اور فوج کشمیریوں کیساتھ آخری سانس تک رہے گا,کشمیر میں مظالم سے بھارتی جمہوریت کا دنیا کے سامنے پردہ چاک ہوچکا ہے کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں,پاکستانی عوام کی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیریوں کیساتھ جڑی ہوئی ہیں بھارت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا, عالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کوہلو یوتھ فورم کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی یوتھ آفس سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس یوتھ آفس آکر اختتام پزیر ہوئی ،ریلی میں یوتھ فورم کے کارکنان اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں