کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 نومبر 2019 19:32

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ضلع کوہلو میں گزشتہ روز سول سوسائٹی ،شہریوں اور طلبہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی شہیداء مریستان چوک سے بر آمد ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پہنچ گئی جہاںقبائلی رہنماء میر طورخان مری،عمر فاروق ،یوتھ کے مصری خان ،پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان علی احمد کرد سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس معصوم لوگوں کا سرعام قتل کی جارہا ہے تاہم اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں جس پر افسوس ہے پاکستان قوم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی آواز آخری دم تک اٹھاتے رہے گے دنیا کومعلوم ہوچکا ہے کہ مودی سرکار دہشت گرد اور فساد پھلنے والی سرکار ہے جس کے ہاتھ سیکڑوں لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی جارحیت فوری بند کرئے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں