6 ماہ دھرنے ہوں گے تو کونسا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آئیگا‘شہبازشریف
ملک کے تمام معاشی مسائل حل کرکے ہمیں بھارت سے آگے نکلنا ہے،بھارت میلی ّآنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا بھاشا ڈیم کیلئے زمین خریدی جا چکی ہے،اگلے پانچ سال میں بھاشا ڈیم ہر صورت مکمل کریں گے‘صدر مسلم لیگ (ن) کا تقریب سے خطاب
پیر 25 جون 2018 21:22
(جاری ہے)
شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، جہاں سے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ کے کاوشوں سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اابتر سورتحال میں ترقی کرنا معجزہ ہے۔
جھوٹ ، الزام تراشی اور انتشار کی بجائے کارکردگی پر سیاست ہونی چاہیے۔ ماضی کی کارکردگی کے علاوہ ووٹ دینے کا کوئی پیمانہ نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2013ء میں حکومت میں آئے تو امن و امان اور توانائی بحران سمیت بے شمار درپیش مسائل تھے ۔توانائی بحران کی وجہ سے برآمدات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے دن رات کام کیا اور آج 100 فیصد نہیں تو 90 فیصد لوڈ شیدنگ ختم ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سی پیک سمیت سینکڑوں منصوبے لگائے۔ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے فائدہ سارے ملک کو ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی۔ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔ لیکن ماضی کی حکومتوں نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ نہیںکیا۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ہوتی تھی۔ حکومت ملی تو کراچی کے تمام مسائل حل کرکے اس شہر کو ایشیا کا ہی نہیں پوری دنیا کا مثالی شہر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو ہرسال کراچی کو خصوصی پیکچ دینا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج تک کراچی کو اس کا معاشی حق نہیں دیا گیا ۔ سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کراچی پوری صلاحیت سے ترقی نہیں کر سکتا۔ مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کشکول تب ٹوٹتا ہے جب قوم مشکل فیصلے کرے۔ قومی خزانے پر بوجھ کی بجائے ہمیں بچت کی پالیسی اپنانی چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے چار بڑے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ہے۔ جیسے بجلی بحران پر قابو پایا اسی طرح کراچی میں پانی کے مسئلے پر بھی قابو پائیں گے۔ماضی کی حکومتوں نے ٹینکر مافیا سے نجات نہیں دلائی ۔ تین سال میں ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں بھاشا ڈیم ہر صورت مکمل کریں گے ۔ 100 ارب روہے سے بھاشا ڈیم کمے لیے زمین خریدی جا چکی ہے۔ بھاشا ڈیم پانی کے مسئلے کا فوری حل ہے اور یہ 4 ہزار بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قومی وحدت اور اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا برا حال ہے۔ کاش میٹرو بس اور اورنج ٹرین لاہور کی بجائے پہلے کراچی میں بنتی۔ اگر وقت بچانا ہے تو بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت دینی پڑے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ملی تو کراچی میں ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ 6 ماہ کے اندر کراچی کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جدید بزنس پالیسی متعارف کرائیں گے۔ ملک کے تمام معاشی مسائل حل کرکے ہمیں بھارت سے آگے نکلنا ہے۔بھارت میلی ّآنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ وہ عسکری نہیں پانی کی جنگ کرے گا ۔ ہمیں بھارت کے خلاف پانی کی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔ ٹیکسٹائل سمیت تمام شعبوں میں بھارت سے آگے نکلنا ہوگا۔ ترقیاتی منصونے جس تیز رفتاری سے پاکستان میں مکمل ہوئے بھارت میں بھی نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ ہماری ترقی کرنے کی صلاحیت ان سے زیادہ ہے۔ بھارت سے ہر صورت معاشی جنگ جیتنی ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کا امن لوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ افواج پاکستان اور رینجرز نے کراچی سمیت پورے ملک کے امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ملک کی پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی ہے ۔ جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔ ٹیکنیکل گریجوایٹس پیدا کرکے ہم بے رو زگاری کی لعنت ختم کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں شہباز شریف کراچی ائیر پورٹ پر اترے تو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، رانا مشہوداحمد خان ،مشاہد اللہ خان ، سلیم ضیا ، شاہ محمد شاہ اور سلمان خان نے کارکنوں کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن کا پرتپاک استقبال کیااس موقع پرلیگی کارکنوں ’’وزیراعظم شہباز شریف ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت