نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی
غداری جیسا سنگین الزام ناقابل تصور ہے کیا پاکستان کے عوام بھی غدار ہیں. نوازشریف
میاں محمد ندیم پیر 22 اکتوبر 2018 12:12
(جاری ہے)
عدالت نے کہا کہ نواز شریف کیوں نہیں آئے ان کو آنا چاہیے تھا، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میاں نواز شریف ایک دفعہ پیش ہوں تاہم بنچ کا کہنا تھا کہ آپ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہیے تھی تاکہ ہم اس پر فیصلہ کرتے.
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے فل بنچ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور سرل بھی آئے ہیں، اگر آپ حاضری سے معافی کی درخواست دینا چاہتے ہیں تو دیں ہم اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے. شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے وکلا کی جانب سے بھی عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا. وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سرل المیڈا نے وہی چھاپ دیا جو نواز شریف نے کہا تھا. بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو 12 نومبر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی. واضح رہے کہ عدالت نے 8 اکتوبر کو بغاوت کیس میں ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹر سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم د یتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی. درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے. نوازشریف نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ غداری جیسا سنگین الزام ناقابل تصور ہے اور سوال اٹھ رہے ہیں کیا پاکستان کے عوام بھی غدار ہیں. نوازشریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ملے، کیا یہ الزام کروڑوں پاکستانیوں پر نہیں، مجھے وزیراعظم بنانے والے کروڑوں پاکستانیوں کی حب الوطنی مشکوک ہے، کیا ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا غدار ہوتا ہے، کیا ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے والا غدار ہوتا ہے. نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے ایک آمر کے اقدام کو غیر آئینی قراردے کر غداری کا مقدمہ چلانے کا کہا، اس مقصد کے لیے خصوصی عدالت بنی، کسی کو معلوم ہے کہ وہ ڈکٹیٹر کہاں ہے، کب سے وہ پاکستان کے نظام انصاف کا مذاق اڑا رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ کسی شہری کی پاکستانیت کی توہین کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا جائے. ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے اور ان حالات میں مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی. شاہد خاقان عباسی نے اپنے پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد اور مفروضوں پر مشتمل ہیں، اداروں کا احترام لازمی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے اور موجودہ حالات میں مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے تاہم وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کریں گے. سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فیصلہ پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے، گیس کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
7ہزار 757 ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،48لاکھ روپے جرمانہ وصول
کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ کریں ‘عظمیٰ بخاری
سپیکر پنجاب اسمبلی سے کسان وفد کی ملاقات، گندم کے معاملے پر تبادلہ خیال
حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے وسائل پر حق دی: جے یو آئی
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مختلف ونگز کے افسران و ملازمین کااردل روم
ڈاکٹرز مسیحا ہیں جو انسانیت کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت سنوار رہے ہیں:صوبائی وزراء صحت
حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کرداراداکرے :قاری اعظم حسین
پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ہی ترقی کر سکتا ہی: فرخ جاوید مون
حاجی محمد رفیق ، حاجی عبدالباسط کی مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب میں شمولیت
میاں محمد اسلم ندیم پاکستان مسلم لیگ( ن) کی جنرل کونسل کے ممبر منتخب
آزاد کشمیر میں ناخوشگوار ماحول کا پیدا ہونا اچھا شگون نہیں :متحدہ علما کونسل
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں، کاشف انور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
دبئی میں عالمی اشرافیہ کی 389 ارب ڈالرز کی پراپرٹی لیکس منظر عام پر آگئیں
-
عوام چیف جسٹس سے فارم47 والی حکومت پر سوموٹو ایکشن لینے کے منتظر ہیں
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پنجاب حکومت کا راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنےکا فیصلہ
-
علاج معالجے کی بہترین سہولیات ہر غریب آدمی کا حق ہے
-
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے