فواد چودھری کا شیخ رشید کیلئے بخوشی وزارت چھوڑنے کا اعلان
جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا،کسی بھی ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں،بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:43
(جاری ہے)
واضح رہے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کل وزیراعظم عمران خان سے 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دن رات کام کر سکوں۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم نے اگر مجھے وزارت کی تبدیلی کا کہا تومیراردعمل ”لویو، تھنک یو ویری مچ“ ہوگا۔ انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔ ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔ شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے ٹریک پردو مال گاڑیاں شروع کررہے ہیں۔ان دونوں مال گاڑیوں میں کنٹینرز لانے کی سہولت موجود ہوگی۔ 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹرینوں میں ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں۔ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایل ون کا 31دسمبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جلدی انتخابات سے قیامت نہیں آ جائے گی، وزیراعظم کواختیار ہےکہ وہ3 سال یا پھر6 ماہ بعد الیکشن کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کےعوامی فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر پاکستان کا ادارہ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا انتخابی حلقہ جی ایچ کیو 10 کوراورفضائیہ ہیڈ کوارٹر ہے۔ اگر حساس اداروں کے نمائندے پورے ووٹ دیں تو تاحیات پارلیمنٹیرین رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فوج چاہتی ہے ملکی معیشت مضبوط ہو۔ فوج پاکستان کی معیشت کومضبوط اورسرحدوں کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورحکومت میں ڈان لیکس کا معاملہ تھا۔ نوازشریف نے خود اجمل قصاب کا ایڈریس دیا، کہ جاؤ اورجا کر انٹرویو کرو۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار