نیب نے رانا ثںاء اللہ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا

سابق وزیر قانون رانا ثںاء اللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرنے کا الزام ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 11:22

نیب  نے رانا ثںاء اللہ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر2018ء) نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثںاء اللہ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرنے کا الزام عائد ہے۔رانا ثناء اللہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے روٹ بدل کر من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا تاہم اب نیب نے رانا ثناءاللہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔

جب کہ مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب متحرک ہے۔خیال رہے کہ کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد جماعت میں خوف کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور پارٹی رہنما آپس میں مشورے کرنے لگ گئے ہیں۔اورمریم اورنگزیب کے گرد بھی گھیراتنگ ہو گیا اس لیے ن لیگ کے اندر بہت کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ مریم اورنگزیب نواز شریف اور مریم نواز کی غیر موجودگی میں بہت متحرک تھیں۔

(جاری ہے)

جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی مریم اونگزیب کو فون کیا اور کہا کہ آپ ہماری پارٹی کی مجاہد ہیں اور آپ کے خلاف نیب نے متحرک ہو گئے جس سے ہماری پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بج گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب ن لیگ کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ شہباز شریف اور سعد رفیق پہلے ہی جیل میں ہیں۔ مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی جیل میں چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا۔

نیب مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے۔جب کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر صابر شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، شرجیل میمن، عبدالکریم سومرو، نثار کھوڑو، سردارقیصرعباس،ایل این جی اورایل این جی ٹرمینل میں بدعنوانی کیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کیخلاف نیب میں آشیانہ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ نیب افسران چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب افسران احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائرکریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں