وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 22 ستمبر 2019 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن وزیر اعظم کا خوش آئند اقدام ہے اس سے مودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گا ،وزیراعظم عمران خان کیدورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کشمیروں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں رہیں گے حکومت سمیت پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ دنیا کو بتانا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں