(ن) لیگ نے سیا ست میں گلو بٹ عزم متعار ف کرا یا ‘ڈاکٹر زرقا تیمور

پیپلز پار ٹی اور(ن) پھر میثا ق جمہور یت کے نام پر اکٹھے ہونے کی ساز ش کررہے ہیں

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

(ن) لیگ نے سیا ست میں گلو بٹ عزم متعار ف کرا یا  ‘ڈاکٹر زرقا تیمور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کے مخالفین انتخابات کو خونی رنگ دینا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) اپنی شکست دیکھ کر او چھے ہتھکنڈوپر ا تر آئی ہے ،پی ٹی آئی کا مضبو ط مو قف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی الیکشن مہم سرکار ی افسرا ن شہباز شریف کے ڈر سے چلا رہے ہیں الیکشن کمیشن نو ٹس لے ۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے عبد العلیم خان کی ڈور ٹو ڈور انتخا بی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے عنقر یب شہباز شر یف اور آصف علی زرداری بھی جیل جا ئیں گے ۔پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کی بو کھلاہٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ دو نو ں جماعتیں پھر میثا ق جمہور یت کے نام پر اکٹھی ہو نا چاہتی ہے ،عوام ان کی سیا سی چا لو ں کو ووٹ کی طا قت سے مستر د کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران خان نہیں بلاو ل کسی بھو ل میں نہ رہیں وہ کسی بھی ساز ش سے وزیراعظم نہیں بن سکتے عمران خان ابھی اقتدار میں آ ئے بھی نہیں تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اعصا ب پر سوار ہیں اگر اقتدار میں عمران خان آ گئے تو ان کا کیا حشر ہو گا انہو ں نے کہا کہ قوم جا گ رہی ہے اب پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی کو ئی ڈیل کامیا ب نہیں ہو گی کیو نکہ قوم اب انہیں کو ئی ڈھیل دینے کو تیار نہیں پاکستان کا مستقبل روشن اور چورو ں ‘ لٹیرو ں‘ کرپشن ما فیا کا مستقبل تار یک ہے 25جو لا ئی کو عوام ثا بت کر یں گے کہ ہمیں پر انے سیا ست دان نہیں چاہیں قوم نئے پاکستان کا خواب دیکھ رہی ہیں جو ضرور شر مندہ تعبیر ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں