پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا بھرپور جواب دینگے،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب

بددیانت ٹولہ عوام کی جانوں سے کھیل رہاہے ،عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں،اعجازچوہدری ، علی امتیاز و دیگرکا خطاب

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ کی قصور آمد، قصور پہنچنے پر ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور جنرل سیکرٹری سردار علی جاوید ڈوگر نے عہدیداران اور کارکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے ڈسٹرکٹ قصور کے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے اعجازاحمدچوہدری ، علی امتیاز وڑائچ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سمیت دیگر قائدین نے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا بھرپور جواب دینگے، کرپٹ اور بددیانت ٹولہ عوام کی جانوں سے کھیل رہاہے ،عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں، پی ڈی ایم جماعتیں مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں جو قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، پی ڈی ایم کی ناکام جلسیاں کرپٹ ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے ، عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کورونا کی جنگ لڑرہی ہے جبکہ کرپٹ ترین اپوزیشن اور ان کے حواریوں کو اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری ، پارٹی رہنماء فیاض بھٹی کے ہمراہ ٹائون ہال میں وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب کے آفس آمد ، اعجازاحمدچوہدری نے ناصر سلمان سے ملاقات کی اور شکایت سیل کی کارکردگی کو سراہا ، ناصر سلمان وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں