وفاقی حکومت کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں 11نشستیں جیتی ہیں ‘اسلم گل

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں آصف زرداری وفاق کو بچانے کیلئے کام کر رہے ہیں‘تقریب سے خطاب

پیر 26 جولائی 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں 11نشستیں جیتی ہیں ۔وہ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی66ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں نوید چودھری،رانا جمیل منج ،امجد جٹ ،بیگم ناصرہ شوکت ،ڈاکٹر احسن،سجاد نذیر،چودھری اختر،الطاف قریشی، ،ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش،سونیا خان ،ایڈون سہوترا ،علامہ یوسف اعوان،انجم بٹ،صداقت شیروانی،میڈم یاسمین،خالد بٹ،نصیر احمد خان،عمر ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جیالوں نے اک زرداری سب پہ بھاری،شیروں کا شکاری ،زدراری کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں آ صف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلم گل نے کہا کہ آصف زرداری نے 11سال سے زائد جیل میں رہے اوربی بی شہید کیساتھ جدوجہد کی۔انہیں طرح طرح کے ظلم وتشدد کانشانہ بنایا گیا۔کئی کئی گھنٹیعدالتوں کے باہر انتظار کرایا جاتا تھا ،آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ صف علی زرداری نیصدر پاکستان کے اختیارات پارلیمنٹ کو دیدئیپاکستانی سیاست کو عروج بخشا اورپاکستان کھپے کانعرہ لگایا،قومی مالیاتی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو مالی خود مختاری دی،بلاول بھٹو کو چیرمین پارٹی بنایا جو وژن اور بی بی کی لیگسی لیکر چل رہے ہیں،انشا اللہ بلاول بھٹو جلد وزیر اعظم پاکستان بنیں گے،آزاد کشمیر میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے بہترین انتخابی مہم چلائی۔

اسلم گل نے مزید کہا کہ نام نہاد وزیر اعظم کے لغو وزرا کی ٹیم وہاں پیسے تقسیم کرتی رہہ۔مگر الیکشن کمشنر ربڑ سٹیمپ بنے رہے،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر بے اختیار ہے،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں آصف زرداری وفاق کو بچانے کیلیے کام کر رہے ہیں۔انشا اللہ تعالی چیرمین عوام اور جیالوں کی مدد سے وزیر اعظم بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں