سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی ایوان کو 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن ہوگا۔2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات ہوں گے جس کیلئے صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں