ٹ*سینیٹ انتخابات میں امیدواران کے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ بیان حلفی

yمیں سنگیں غلطیوں کے خلاف اعتراضی درخواست کو قابل سماعت قرار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سینیٹ انتخابات میں امیدواران کے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ بیان حلفی میں سنگیں غلطیوں کے خلاف اعتراضی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمبر لگانیکی ہدایت کر دی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سینٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لیے گئے بیاں حلفی میں سنگین غلطیاں کی گئیں ہیں ،الیکشن کمیشن نے اس پر کاروائی نہ کی ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے اپنے اٹھاے گیے حلف کی نفی کی ،عدالت فرائض میں غفلت برتنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،عدالت بیاں حلفی میں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں