سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہو گئی،یوسف رضا گیلانی اور سید ال خان ناصر کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،راجہ پرویزاشرف

منگل 9 اپریل 2024 23:20

سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہو گئی،یوسف رضا گیلانی اور سید ال خان ناصر کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد  پیش کرتے ہیں،راجہ پرویزاشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہو گئی،یوسف رضا گیلانی اور سید ال خان ناصر کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کے پی میں سینٹ الیکشن سے انکار ہمارے نظریاتی مخالفین کی ایک اور شکست کا باعث بنا،بائیکاٹ کے بہانے الیکشن سے بھاگنے والے ملک میں جمہوری تسلسل نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید فتنہ فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،آئندہ بھی ہر محاذ پر حکومت کی آئینی پشت پناہی جاری رکھیں گے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شاندار جیت حکومتی اتحاد کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، چاروں صوبوں میں نئے گورنرز کا فیصلہ بھی طے شدہ فارمولے کے مطابق ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں