9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والوںکی واپسی پر غور کی ضرورت ہے ‘ اعجاز چوہدری، عمر سرفرازچیمہ

بانی چیئرمین سے اپیل ہے ان لوگوں کو کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے ‘ جیل سے خط

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں ، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میںاعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات ، دبا ئواور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی ایک سال گزارنے کے بعد بانی چیئرمین کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ۔

بانی چیئرمین سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں ۔ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شامل ہونا چاہتے ہیں وہ موجود چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لیے بھیجے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں