لاہور کے ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان 21 اپریل کو سجے گا
جمعرات 18 اپریل 2024 19:39
(جاری ہے)
لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے پی پی 147 سے کل 11امیدوار میدان میں اتریں گے۔
پی پی 147 سے مسلم لیگ( ن) کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے شاہ رخ جمال، تحریک لبیک پاکستان کے محمد یاسین جبکہ آٹھ امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن نے سابق ایم این اے ملک ریاض کو میدان میں اتارا ہے جبکہ انکے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شاہ رخ جمال اپنا پہلا الیکشن لڑ رہے ہیں۔پی پی 147میں کل ووٹرز 3لاکھ 74 ہزار آٹھ سو 47ہے جن میں ایک لاکھ 73 ہزار ایک سو 72 خواتین جبکہ دو لاکھ ایک ہزار چھ سو 80 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔پی پی 147میں مجموعی طور پر 2سو 32 پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔ پی پی 149سے کل 14امیدوار میدان میں اتریں گے پی پی 149سے استحکام پاکستان کے شعیب صدیقی، سنی اتحاد کونسل سے ذیشان رشید اور تحریک لبیک کے محمد ظہیر جبکہ گیارہ امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اس حلقے میں استحکام پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار شعیب صدیقی کا سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی پی 149میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 45 ہزار چار سو 48 ہے جن میں ایک لاکھ 64ہزار پانچ سو 69خواتین جبکہ ایک لاکھ 80ہزار 8سو 79مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔پی پی 149میں 2سو 18پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے۔لاہور کے حلقہ پی پی 158سے کل 22امیدوار قسمت آزمائیں گئے۔ پی پی 158سے سنی اتحاد کونسل کے مونس الہی، مسلم لیگ( ن) کے چوہدری محمد نواز اور تحریک لبیک کے محمد منیر اعوان میدان میں ہو نگے جبکہ پی پی 158 سے 19امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے محمد نواز کا مقابلہ سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے ہے۔پی پی 158میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار پانچ سو سولہ ہے جن میں82ہزار سات سو 98 خواتین جبکہ ایک لاکھ دو ہزار آٹھ سو 18مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔پی پی 158 میں مجموعی طور پر ایک سو سولہ پولنگ اسٹیشنز قائم ہونگے ۔پی پی 164 سے کل 20امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف، مسلم لیگ (ن) کے راشد منہاس جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے مدثر محمود جبکہ17 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔لاہور کے ضمنی الیکشن میں اس بار صرف تین سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہی حصہ لے رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اس بار میدان خالی چھوڑ دیا ہے، اس بار الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلے متوقع ہے۔پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43ہزار تین سو 95 ہے جن میں63 ہزار 57خواتین جبکہ 80 ہزار 3سو 38 مرد ووٹرز کی تعداد ہے۔پی پی 164میں کل 97پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ لاہور کے چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مجموعی طور پر10 لاکھ94 ہزار تین سو چھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری