ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی: فرخ جاوید مون

الیکشن کمیشن صاف اور شفا ف انتخابات کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کے سا تھ مکمل تعاون کرے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی، الیکشن کمیشن صاف اور شفا ف انتخابات کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کے سا تھ مکمل تعائون کرے،زرداری اور شریف فیملی دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی کارکردگی صر ف اشتہارات تک محدود ہے،روٹی نان سستا کر نے کے سا تھ تندور والوں کے معا شی قتل کی بجائے انہیں سستا آ ٹا بھی مہیا کیاجائے، افسو س ہے پنجاب حکومت کا سارا فوکس عوام کی خدمت کی بجائے مخالفین کی کردار کشی پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اشتہارات کی زینت بننے سے ایک قدم آ گے بڑھے اورعوام کی حقیقی فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرے ،دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ہے پاکستان کو ایشیا کو مہنگائی کے لحاظ سے سرفہرست ملک قرار دیا جانا گزشتہ دو سال سے حکمرانی کرنے والے ٹولے کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں